آذربائیجان نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی حمایت  نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر الہام علیوف سے آج دوپہر گفتگو کی جس میں  آذربائیجان کی بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  حالیہ جنوبی ایشیائی بحران میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دےکربھائی چارےکا ثبوت دیا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے پربات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا، صدر الہام علیوف کو اسلام آباد دورے کی دعوت دہرائی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان سے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اظہار ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرےگا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر الہام علیوف نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا