جھنگ: جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین

پنجاب کے ضلع  جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست دینے پر سیکڑوں افراد نے  افواج پاکستان کو منفرد  انداز میں خراج تحسین  پیش کیا۔

جھنگ میں سیکڑوں افراد نے مل کر  بھارت کا غرور خاک میں ملانے وا لے جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بنادیا جس کے بعد  پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

افواج پاکستان کو پیش کیے گئے منفرد خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور 3 کمبیٹ ڈرون مار گرائے تھے۔

پاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

اس حملے میں پاک فضائیہ نے چین سےحاصل کردہ جے 10 سی طیارے استعمال کیے جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب تھے جن کی رینج 230 سے 280 کلومیٹر ہوتی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا