قومی سلامتی کیلئے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی سلامتی کے لیے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار