پی ٹی آئی کا اتحادیوں کیساتھ ملکر وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

پاکستان تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے  پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور ان کی بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، بانی نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔

Related posts

منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل سے 869 نمبر ملے ہیں جن میں 132 کراچی کے نمبرز بھی ہیں

کراچی میں مبینہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا