ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی معرکہ حق میں شہید ہونیوالے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ائیر چیف نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ائیر چیف نے کہا کہ ہمارے شہدا  کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی، شہدا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، پاکستان ائیر فورس ہر قیمت پر وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گی، اپنےجانثاروں کی شجاعت و قربانی کی عظیم روایات کو بھی زندہ رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا اور   زخمی اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔

اس موقع پر ائیر چیف  نے  زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور انتظامی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا