ڈی جی خان: خاتون سے تعلقات کا الزام، شہری کو رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑدیاگیا

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقےمیں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔

جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کےبعد زندہ نکل آیا۔

قبائلی رسم کےمطابق متاثرہ شخص کو دوسرےشخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔

بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا،اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا