ڈی جی خان: خاتون سے تعلق کے الزام میں پانی میں ڈبونے کا معاملہ، نوجوان اپنے بیان سے مکرگیا

ڈیرہ غازی خان میں نوجوان نے خاتون سے تعلق کے الزام میں جرگے کے حکم پر پانی میں ڈبوئے جانے کے معاملے سے متعلق  پولیٹیکل انتظامیہ کوبیان حلفی جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جرگے کے فیصلے پرگہرے پانی میں ڈالےگئے نوجوان نے پولیٹیکل انتظامیہ کوبیان حلفی جمع کرا تے ہوئے درج مقدمہ خارج کرنے کا کہہ دیا۔

بیان حلفی اور ویڈیو بیان میں نوجوان نے کہا کہ اسے کسی نے پانی میں نہیں ڈبویا، اپنے رشتے داروں کے ساتھ تالاب میں نہانےگیا تھا، پانی میں جانےکی ویڈیو کسی نامعلوم شخص نے بنا کر وائرل کی۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں گے اور غلط بیانی کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ قائم کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نوجوان کو خاتون سے تعلقات کےالزام میں جرگےکےفیصلے پر بے گناہی ثابت کرنے کے لیے رسی سے باندھ کر کچھ دیر تک گہرے پانی میں ڈالا گیا تھا جس پر نوجوان نے جرگہ اراکین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں