معرکہ حق میں پاک فوج کے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے معرکہ حق میں پاک فوج کے شہدا کے ورثا کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شہدا اور زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج کے شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80 لاکھ کی رقم دی جائے گی۔ لواحقین کو گھر کی سہولت کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک انکی مکمل تنخواہ جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ان کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

وزیراعظم نے پاک فوج کے زخمیوں کے لیے 20 سے 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ اور زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا