عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے: پی ٹی آئی رہنما

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کو ان کی بے عزتی قرار دیدیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمرایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔

اس کے علاوہ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے توپکا کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا