حکومت کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک

پشاور: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی فی الحال کسی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئےکاوشیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ بیرسٹر سیف نے دو روز قبل بھی رات دیر گئے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی تھیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا