محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔

ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کسی بھی شخص کو غنڈا قرار دے سکےگی۔

 پولیس، انتظامیہ یا حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث افراد، جعلی سرکاری عہدے دار ، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش یا جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد غنڈا قرار دیے جاسکیں گے۔

غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس منسوخ کیے جاسکیں گے۔ ایسے افرادکو نو فلائی لسٹ میں رکھنےکےعلاوہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جا سکےگا۔

پہلی بار جرم پر3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے تک جرمانہ  جب کہ جرم دہرانےکی صورت میں7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپےتک جرمانہ ہو سکےگا۔

Related posts

چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر میں سی سی ڈی افسران کا تربیتی سیشن

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ، پی ڈی ایم اے نے 6 جولائی تک ہائی الرٹ جاری کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم ملاقات کی