وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی نے کہا ہے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی نےتین نکاتی پوائنٹس بھیجےہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیے جا رہے، 8مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سےبات کرائی گئی، میری بہنوں سےملاقات نہیں کراتے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کتابیں پہنچانےکی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سےچیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنےوالوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، وقت بدل چکا ہے۔

تحریک کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کواسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا