پنجاب اور کے پی کے میں طوفانی بارشیں، مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان  کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

ادھر پشاور میں بھی آندھی اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ سے 8 مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہوگئی، دیامر، بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش  سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کے پی میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

مزیدبراں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں گَرد کے طوفان اور کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان ریلوے روڈ پر تیزہواؤں کے باعث پول گر گئے،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پرانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی جس کی وجہ سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار