بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور وہ کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے  ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی۔ ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینیر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے،کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا، ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بی ایل اے(فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام،محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہےگا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار