عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے

سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف بن گئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ عمران خان سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، بانی نے کہاسارے دروازے بند کردیے گئے، اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک پر تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، یہ وہ خود دیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتا ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمہ داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی اب ایسا نہیں، احتجاج سے متعلق مختلف لوگوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا ہے، میں ابھی بھی چاہتا ہوں مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں