عیدالاضحیٰ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا  تاہم عید الاضحی پر 7 سے 9 جون کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  بابوسرٹاپ، نانگا پربت  اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، آج صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ومعتدل ہے، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیزوگرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

اس کے علاوہ آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا