امیربالاج قتل کیس،3ملزمان پر فرد جرم عائد

امیر بالاج قتل کیس میں 3 ملزمان ملزمان بلال،ہارون اور فیصل محمد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ 

 ایڈیشنل سیشن جج  لاہور اسد حفیظ  نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پرتین گواہوں کو طلب کرلیا۔اس کیس میں گوگی بٹ اورطیفی بٹ  مفرور ہیں ۔ عدالت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔

عدالت نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت24 جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں امیر بالاج کو  فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا