وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکافیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی کےمختلف منصوبوں کےلیے فنڈز رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔ 

چوائس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق گرین لائن کراچی کےلیے 50کروڑ روپےکابجٹ مختص کرنےکی تجویز ہے جب کہ آپریشنل گرین لائن بی آرٹی کراچی کے لیے18کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

دستاویزات کے مطابق ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کےلیے 10کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کےلیے 12کروڑ روپے جب کہ لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب، پلےگراونڈز کےلیے 11کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

بجٹ دستاویزات کے مطابق ضلع وسطی میں پارک ایشین فٹ بال گراونڈکےلیے 10 کروڑروپے، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب کے منصوبوں کے لیے 5کروڑ روپے جب کہ ضلع شرقی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کےلیے 10کروڑ روپےکا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔ 

اس کے علاوہ ضلع جنوبی وغربی میں کے ایم سی منصوبوں کےلیے7کروڑ 50 لاکھ روپے اور وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلزکے منصوبوں کے لیےبھی7کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے تجویز ہے جب کہ آئی ٹی پارک کراچی کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا