لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں دوڑیں گی

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 600 الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں دوڑیں گی،یہ بسیں ابتدائی طور پر لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور گجرات میں چلائی جائیں گی،برقی بسوں کی آمدسےصوبے میں ٹریفک اورآلودگی میں خاطرخواہ کمی متوقع ہے۔شہری بین الاقوامی معیار کے آرام دہ سفر سے مستفید ہو سکیں گے،پنجاب کابینہ نے بسوں کے لئے باقاعدہ منظوری دے دی،اس سے قبل لاہور میں بھی الیکٹرک بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔
لاہور میں چینی کمپنی یوٹونگ کی 27 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا