کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔

 نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔

کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے بجلی93 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملےگا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ  ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔ باقی ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپےکا ریلیف ملےگا۔ ڈسکوز کےصارفین پر جون کے بلوں میں 11 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار