وزیراعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی دورے کےدوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں تجارت،سرمایہ کاری،مسلم اُمہ کی فلاح پر گفتگو ہوگی۔

وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں سعودی کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی وژن2030کےساتھ تعاون کے نئے راستے کھولےگا۔

Related posts

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری معالجین عمران خان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی: اڈیالہ جیل رپورٹ