صدر آصف زرداری کی عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک ، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی، پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے،زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت نے پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی دی۔ ایوان صدر پریس ونگ کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے كام کرنا ہے،ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی،پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے،کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔آصف علی زرداری نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے،بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا