پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانورقربان کیے گئے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانورقربان کیے گئے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔کراچی مویشی منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت ہوگئےقربانی کیلئے زیادہ تعداد میں جانور لینے چاہئیں یا بہت قیمتی جانور ؟ کیا افضل ہے؟پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ رواں برس عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانورقربان کیے گئے، تعداد میں کمی کی وجہ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونا تھی۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔گائے کی اوسط قیمت میں 25ہزارسے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی اور بکرے کی قیمت میں 10 ہزارسے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جب کہ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔دوسری جانب اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا