وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےامریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات ہوئی ، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز بھی موجود تھے


وزیراعلیٰ مریم نواز نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں مثبت کردار کو سراہا،پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری کردار اور جنگ بندی میں تعاون کو سراہا،مریم نواز نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا
وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے،پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا مضبوط پُل ہے،پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید گہرے کرنے کے خواہاں ہیں،امریکا کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں،پنجاب کو پہلے ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،پاکستان ہرشعبے میں امریکا کیلئے سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے،پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات پر قائم ایک قابلِ قدر شراکت داری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  سسٹر سٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا 
 مریم نواز نے کہا پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا