وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس

وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان کی شرکت
وزارت داخلہ کے تمام ذیلی
اداروں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ

تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، محسن نقوی

تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔ محسن نقوی

انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے دیگر اداروں کو بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ محسن نقوی

تمام اداروں کی افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔ محسن نقوی

باہمی کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے عوام کے ساتھ حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ محسن نقوی

تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے تاکہ متعلقہ افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تمام اداروں کو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

سیکرٹری داخلہ کو سفارشات کے تناظر میں جامع پلان مرتب کریں گے

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز . نادرا۔ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ۔ ایف آئی اے۔ فرنٹیئر کور۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری۔ رینجرز۔ نیشنل پولیس اکیڈمی۔ نیشنل پولیس بیورو۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی۔ اسلام آباد پولیس کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار