نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں طیارہ  حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 نواز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ  یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارت میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ آج بھارت میں طیارہ گرنےکا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سانحے پر بھارتی عوام سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Related posts

ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز اعلان کردہ دس ہزار روپے کے اعزازیے اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا