وزیردفاع کی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جب خواجہ آصف اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں کی جانب سے بات کرنے کی کوشش کی گئی جس پر خواجہ آصف نے کانوں کا ہاتھ لگا لیے۔ 

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت کو دوٹوک پیغام

بحیرہ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، 3 پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی

قائم علی شاہ کی بیٹی کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 3 سالہ تقرری، پی ایم اینڈ ڈی سی پالیسی پر سوالات