ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں 12سے24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے، اس سلسلے میں این ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق 12سے24 گھنٹوں کے دوران  اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوا اور  موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اےکے مطابق مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر، میرپورخاص، سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، مانسہرہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا