سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال ہوگئیں۔

قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ  خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14، پیپلزپارٹی کو 5 اور جے یو آئی (ف) کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21  اور اقلیت کی 4 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی (ف) کو 10، مسلم لیگ (ن) کو 7،  پیپلزپارٹی کو 7 اور اے این پی کو ایک مخصوص نشست ملےگی۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئی ہیں جن میں سے  مسلم لیگ(ن) کو 23، پیپلزپارٹی کو 2 جبکہ پاکستان مسلم لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملے گی۔

سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست بحال ہوئی ہے جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 اور ایم کیوایم کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار