پاکستان ریلویز نے 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کردیں

لاہور: پاکستان ریلویز  نے ملک میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کردیں۔ 

محکمہ ریلویز کے نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے بولان میل سمیت 16 ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں میں خبیر میل، تیز گام ، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور  فرید ایکسپریس شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار،  شاہ حسین ایکسپریس،  پاکستان ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی ان ٹرینوں میں شامل ہیں جن کی بوگیاں کم کی گئیں۔ 

محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے بجائے اس کی بھی 3 بوگیاں کم کرکے 12 سے 9 بوگیاں کردی ہیں۔ 

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے 25مارچ کو کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بولان میل کو یکم اپریل سے روزانہ چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا ہے۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا