پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ خودکش حملہ آور اور اسکا ہینڈلر ہلاک

پشاور کے مضافاتی علاقہ ارمڑ شمشتو میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے  کارروائی کرکے ایک مبینہ خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے رہائشی مبینہ خودکش حملہ آور منیر احمد اور ان کے ہینڈلر کو ہلاک کیا گیا۔ 

محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایاکہ کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ دہشت گرد حساس تنصیب پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور منیر احمد کا نومبر 2024 سے سراغ لگارہے تھے، ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی نے بتایاکہ ہلاک دہشتگرد منیر احمد ننگرہارافغانستان کا رہائشی اشتہاری ملزم تھا، ہلاک خودکش حملہ آور منیر کے ہینڈلر کی شناخت کی جارہی ہے

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، ایک عدد ایس ایم جی اور گولیاں اور پستول برآمد کی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا