پنجاب: 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق

پنجاب میں 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔

طوفانی بارش سے لیسکو کے 220 کے وی کے 2 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے لاہور کے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی۔

70 کلو میر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان نے لاہور سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی مقامات پر درخت اور   دیوار یں گرگئیں۔

لاہور میں بند روڈ پر بل بورڈ موٹر سائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جب کہ بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے، داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2افرادجاں بحق جب کہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ادھر شیخوپورہ کے گاؤں خان پور میں گھر کی دیوار گر نے سے 10 سالہ بچہ جب کہ کوٹ عبد المالک میں دیوار گرنے سےایک شخص جاں بحق ہو گیا، نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ گوجرانوالہ کے گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فیروزوالا ، قصور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں بارش اور طوفان کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا