حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا  اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور  پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ڈھائی روپے کاربن لیوی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا