لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم، شہری پریشان

لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان  ہیں۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ 

وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم مختص کی کئی ہے ، سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی قلت نہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کا اچھا اقدام تھا اسے ختم کرنا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا