چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظور

اسلام آباد: چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔

چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ 

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے جسٹس سرفرازڈوگرکے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنیدغفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کےناموں پرغور ہوگا۔ 

چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کےناموں پر غورہوگا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے13مستقل اراکین ہیں تاہم ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کے لیے کمیشن کے  ممبران کی تعداد 16 ہو گی جب کہ کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹسز کا تقرر ہوگا۔ 

جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2  حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہیں۔

جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون کریں گے اور جوڈیشل کمیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نامزد روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوں گی۔

ہر صوبے کے چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیر قانون، ہائیکورٹ بار نمائندہ اور سابق جج شریک ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 16 ممبران میں سے کم از کم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹس کا تقرر ہوگا۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم ملاقات کی

ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز اعلان کردہ دس ہزار روپے کے اعزازیے اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری