ججز سنیارٹی معاملہ: جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ججز سنیارٹی کے معاملے پر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ د یا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے خط گزشتہ روز کے اجلاس سے پہلے لکھا اور خط میں انہوں نے ججزسنیارٹی بغیر مشاورت طے کرنے پر سوالات اٹھائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت سنیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے اور آرٹیکل 200 کے تحت مشاورت لازم تھی۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ یہ  معاملہ انٹراکورٹ اپیل میں زیر التوا بھی ہے، صدر مملکت نے جلدبازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی، میری رائے میں مشاورت لازم تھی۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا