پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کا مفت آپریشن

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں برطانیہ اور ترکیہ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن کیے۔

امراض قلب میں مبتلا بچوں کے مفت علاج کیلئے برطانوی فلاحی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے انٹرنیشنل مشن نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا مستحق بچوں کے آپریشنز کیے۔

 ترکیہ اور برطانوی سرجنز پر مشتمل 15 رکنی ٹیم نے ایشیا میں آپریشنز کے لیے پاکستان اور بنگلادیش کا انتخاب کیا ۔

اس موقع پر  بیرون ملک سے آنے والے طبی ماہرین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 40 بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کیے جن میں ایسے بچے بھی شامل تھے جن کے دل میں سوراخ تھا،  ان کا پاکستان میں بہت اچھا وقت گزرا اور بچوں کا علاج کرکے ان کو بہت اچھا لگا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مفت علاج کیلئے صوبے سے 60 مستحق بچوں کا انتخاب کیا گیا جب کہ اسپتال میں ہونے والے تمام آپریشنز کامیاب رہے۔ 

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں