کلاؤڈ فلیئر سسٹم میں خرابی کے باعث (ٹوئٹر) اور چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد ویب سائٹس ڈاؤن

کیا آپ کے کمپیوٹر پر ایکس، چیٹ جی پی ٹی اور مختلف ویب سائٹس اوپن نہیں ہو رہیں؟

اگر ہاں ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہو رہا بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں انٹرنیٹ صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

اس کی وجہ کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں مسائل کے باعث ایکس سمیت متعدد ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو رہی۔

کلاؤڈ فلیئر ایسی انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی ہے جو کانٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے طور پر کام کرتی ہے۔

یعنی ویب سائٹس کے مواد کو تیزی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اور اب اس کے سسٹم میں نامعلوم خرابی ہوئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں خرابی کے باعث ایکس ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر کے باعث بیشتر ویب سائٹس لوڈ نہیں ہو رہیں مگر جو لوڈ ہو رہی ہیں ان میں بھی کانٹینٹ اور تازہ ڈیٹا غائب ہے۔

زیادہ تر متاثرہ ویب سائٹس میں انٹرنل سرور ایرر نظر آرہا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کب تک برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

Related posts

چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور گروک سمیت بڑے اے آئی ماڈلز کی سروسز بیک وقت متاثر، عالمی سطح پر صارفین پریشان

واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر فراڈ چیٹس کی نشاندہی کیسے کرے گا؟ صارفین کو دھوکا دہی سے تحفظ ملے گا

دو دہائیاں قبل شاید ہی کسی نے تصور کیا ہو کہ ایک چھوٹی سی ڈیوائس انسان کی روزمرہ زندگی کے تقریباً ہر پہلو پر اس قدر گہرے اثرات مرتب کرے گی