واٹس ایپ نے پرانے اباؤٹ فیچر کو نئی شکل دے کر دوبارہ متعارف کرا دیا

اسلام آباد: ایک دہائی قبل واٹس ایپ صارفین اپنے بارے میں مختصر ٹیکسٹ اسٹیٹس کے ذریعے اپ ڈیٹس شیئر کرتے تھے، جسے بعد میں اباؤٹ سیکشن میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اب واٹس ایپ نے اس پرانے فیچر کو جدید شکل میں واپس متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بلاگ پوسٹ کے مطابق نئے اباؤٹ نوٹس صارفین کو مختصر اپ ڈیٹس دوستوں اور کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیں گے، جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ اس کا مقصد اباؤٹ سیکشن کو زیادہ کارآمد اور معلوماتی بنانا ہے۔

صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنی دستیابی یا موڈ کے بارے میں دوستوں کو تصاویر یا ویڈیوز شیئر کیے بغیر آگاہ کر سکیں گے، خاص طور پر جب وہ مصروف ہوں یا چیٹس کے لیے دستیاب نہ ہوں۔

فیچر کی اہم خصوصیات:
• اباؤٹ نوٹس کو ون آن ون چیٹس کے اوپر پن کیا جائے گا اور یوزر پروفائلز میں نمایاں طور پر ڈسپلے ہوگا۔
• صارفین کسی بھی اباؤٹ نوٹس پر کلک کر کے ری ایکٹ کر سکیں گے۔
• نوٹس 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے، تاہم صارفین چاہیں تو سیٹنگز کے ذریعے کسی بھی وقت ہٹا سکتے ہیں۔
• نوٹس کو مخصوص کانٹیکٹس تک محدود رکھنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ نیا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروانے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں “Set About” پر کلک کرنا ہوگا.

Related posts

واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر فراڈ چیٹس کی نشاندہی کیسے کرے گا؟ صارفین کو دھوکا دہی سے تحفظ ملے گا

دو دہائیاں قبل شاید ہی کسی نے تصور کیا ہو کہ ایک چھوٹی سی ڈیوائس انسان کی روزمرہ زندگی کے تقریباً ہر پہلو پر اس قدر گہرے اثرات مرتب کرے گی

رواں سال ملک پر 400 سے زائد سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں