اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انعامات کے اعلان کا پول کھول دیا

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم نے اپنی فتح کے بعد انعامات کے اعلانات کا پول کھول دیا۔

گزشتہ برس ارشد ندیم نے   پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناکر  پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

ارشد ندیم کی اس شاندار فتح کے بعد  ان کے لیے حکومتِ پاکستان، صوبائی حکومتوں حتیٰ کہ  کئی  نجی اداروں کی جانب سے  کروڑوں کے  انعامات سمیت پلاٹس کے اعلانات بھی کیے گئے تھے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران  صحافی نے ارشد ندیم سے انعامات سے متعلق سوال کیا۔

اس پر   ارشد ندیم نے بتایا کہ ’میرے لیے جتنے بھی انعامات کے اعلانات کیے گئے تھے ان میں  تمام  پلاٹس کے اعلانات جعلی  تھے  جو کہ مجھے نہیں ملے، اس کے علاوہ  جو کیش انعامات کا اعلان کیا گیا  تھا وہ سب  مجھے مل چکے ہیں‘ ۔

 دوسرے نوجوانوں کو ٹریننگ دینے سے متعلق سوال پر  ارشد ندیم نے بتایا کہ ’ میرا سارا فوکس خود پر ہے لیکن اس کے علاوہ جو بھی نوجوان ہمارے پاس ٹریننگ کیلئے آتا ہے ہم اس کو ٹرینننگ دیتے ہیں اور یہ ٹریننگ میرے کوچ سلمان بٹ  دیتے ہیں‘۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست