انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

انگلش بورڈ کے اعلان کے تحت پاکستان ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا،  دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچز ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز