سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی۔

سارو گنگولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام جیسا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، کھیل جاری رہنا چاہیے، دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے اس کو لازمی روکنا چاہیے۔

 سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا ہے، کھیل کو تو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لیے ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان  کیا گیا تھا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 بار آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جب کہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔

شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے بورڈ اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ورلڈ چیمپئنز لیگ کی طرح ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف کھیلنےکے فیصلےکو تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز