40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد وکٹیں گرنے سے سنبھل نہ سکے: کپتان محمد رضوان

قومی ٹیم کے  کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ جلد وکٹیں گرنے کو قرار دیا ہے۔

 ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

میچ کے بعد گفتگو میں  ٹیم کے کپتان محمد رضوان   نے کہا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے ہاتھوں میں تھا لیکن پھر ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی ۔

رضوان نے کہا کہ شائی ہوپ نے عمدہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں3  وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکے ، جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی ہے ۔

قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ  ایک پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے،  آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈین بیٹرز  نے بہت اچھی بیٹنگ کی،کہہ سکتےہیں کہ ہمارے پاس پانچواں بولرنہیں، صائم، سلمان 8 ، 8  اوورزکرتے ہیں۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا