بھارتی سپریم کورٹ میں پاک بھارت میچ رکوانے کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنادیا

بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ پر پابندی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ میچ پر پابندی لگانے اور اسے غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

اس پر بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ رکوانے کے لیے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا معاملہ کیا ہے ؟ اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہیے۔

 بھارتی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ یہ ایک میچ ہے، اسےمیچ رہنے دیں اور میچ اتوار کو ہے۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا