آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا 137 سال پرانے تاریخی گھر کی خریداری، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ان دنوں ایک بڑے اور قدیم گھر کی خریداری کے باعث ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز نے سڈنی کے مہنگے اور ساحلی علاقے میں واقع 137 سال پرانا گھر 16 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں خریدا ہے، جسے تاریخی ورثہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ گھر 1888 میں تعمیر کیا گیا تھا اور ایک خصوصی پٹی کے قریب واقع ہے۔ دو منزلہ اس شاندار رہائش گاہ کا رقبہ 730 اسکوائر میٹر ہے، جس میں 5 بیڈرومز اور 4 باتھ رومز شامل ہیں۔ ماضی میں بھی یہ گھر آسٹریلیا کی معروف اور امیر شخصیات کی ملکیت رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز اور ان کی اہلیہ، جو پیشے کے لحاظ سے انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں، نے یہ خریداری نہایت خاموشی سے مکمل کی۔
ماہرین کے مطابق اس گھر کی خرید ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ ایتھلیٹس میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ پیٹ کمنز کرکٹ کنٹریکٹس اور اسپانسرشپس کے ذریعے سالانہ تقریباً 10 ملین ڈالرز کماتے ہیں۔
اس سے قبل وہ 2021 میں 9.3 ملین ڈالرز کا گھر خرید چکے ہیں جبکہ 3.7 ملین ڈالرز مالیت کا اپارٹمنٹ بھی فروخت کر چکے ہیں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز