سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹ لی

راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ جینتھ لیاناگے 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نمایاں باؤلر رہے اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ صائم ایوب نے 20 اور بابر اعظم نے 16 رنز بنا کر دیا۔

سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

پاکستان کی یہ کامیابی اسے پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن میں لے آئی ہے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز