انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 241 رنز کا ہدف دیا

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر ہوئی اور ابتدائی طور پر صبح 10 بجے شروع ہونے والا میچ محدود ہو کر 49 اوورز فی اننگز تک رہ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو شکست دی تھی جبکہ بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں اپنے دوسرے میچ میں جیت کے لیے میدان میں ہیں.

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز