پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت: ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج، پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ تک مجموعی طور پر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کروا دی ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بڈنگ میں شامل پارٹیوں کا تعلق دنیا کے پانچ براعظموں سے ہے، جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا باضابطہ اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہ پورا عمل شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع اور ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز