سہ فریقی سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھچاؤ ہے۔

Related posts

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ نظام ازسرِنو ترتیب، کارکردگی کو مرکزی حیثیت دے دی گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026: مراکش نے برازیل کو ڈرا پر روک دیا، قطر اور سوئٹزرلینڈ بھی برابر، اسکاٹ لینڈ کی فتح

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم کو دھچکا، کھلاڑیوں کا سامان چوری ہونے کا انکشاف