پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے  مصر کے کریم التورکی کو  2-3 سے شکست دی۔

ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر  اور  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔

انڈر23 ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح نور زمان کو 5 ہزار  250 ڈالر انعام دیا گیا۔ مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔

فائنل کے بعد میڈیا سےگفتگو میں نورزمان کا کہنا تھا کہ دو صفر کے خسارے کے بعد سوچ یہی تھی کہ اپنےگیم  پر فوکس کروں، آخری وقت تک فائٹ کرنےکا ذہن میں تھا، بس سوچا تھا کہ جو محنت کی اس کو ثابت کروں، اس وقت خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہا ہوں۔

 انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صدر اور وزیراعظم نے نور زمان کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز